ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے 5افراد ہلاک

اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے سے 5افراد ہلاک

Sat, 05 Aug 2017 11:39:59    S.O. News Service

دہرادون،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں بھاری بارش اور بادل پھٹنے سے جمعہ کو پانچ افراد کی موت ہو گئی۔حکام نے یہ معلومات دی۔پنیالا نالے کے بوم میں کچھ لوگ بہہ گئے اور بہت سے گھر ڈوب ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس علاقے میں پہنچا اور گھروں میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔آفت میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت اکشے ارورہ، جیوتی ارورہ، شانتی دیوی اور اجیت کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ایک کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔پناہ گزین کالونی میں پانی جمع ہونے کے دوران شارٹ سرکٹ سے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔اس دوران رسوئی گیس سلنڈر بھی پھٹ گیا،حادثے میں ہریدر بھاٹیہ( (48، ان کے بیٹے راہل بھاٹیہ( (19اور رینو بھاٹیہ( (42جھلس گئے،تینوں کو کوٹ دوار ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دہرادون، رشی کیش جیسی ریاست کے دیگر شہروں میں بھی بارش جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بھاری بارش کی وارننگ دی ہے۔


Share: